کم جونگ سے بہترین مکتوب کی وصولی ،عنقریب دوسری میٹنگ کی توقع : ٹرمپ

,

   

واشنگٹن ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کم جونگ ان کی جانب سے تحریر کردہ عظیم مکتوب وصول ہوا ہے اور توقع رکھتے ہیں کہ بہت جلد کوریائی جزیرہ نماء کو نیوکلیر تخفیف اسلحہ سے پاک کرنے کے مسئلہ پر ان کے ساتھ دوسری ملاقات ہوگی ۔ چہارشنبہ کو اپنی کابینی رفقاء کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریاء کے صدر کم جونگ ان کی جانب سے تحریر کیا گیا مکتوب بہت ہی اچھا تھا اور ہم جنوبی کوریاء کے ساتھ تعلقات استوار کرنے میں مزید پیش رفت کرنے والے ہیں ۔ ٹرمپ کا بیان اس وقت سامنے آیا جبکہ کم جونگ نے واشنگٹن کی جانب سے تحدیدات عائد کرنے کے خلاف سخت وارننگ جاری کی تھی ۔ ٹرمپ نے کہا کہ معاشی طور پر جنوبی کوریا بہت ہی اہم پارٹنر اور بہت جلد امریکہ اس کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرے گا اور کم نے امریکہ کے ساتھ بہت ہی اچھے تعلقات استوار کئے ہیں اور تعلقات اس تیزی سے استوار ہور ہے ہیں کہ گزشتہ سال بھی اس طرح کی تیزی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ گزشتہ سال 12 جون کو کم اور ٹرمپ کے درمیان سنگاپور میں میٹنگ منعقد ہوئی تھی جس میں نیوکلیر اسلحہ تخفیف کا عمل کس طرح اور کب ہوگا بہت ہی مبہم تھا ۔