پیانگ یانگ : شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی ہتھیار ٹیسٹ کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے جنگی ہتھیار بنانے کی فیکٹریوں کا دورہ کیا اور رہنمائی فراہم کی۔ انہوں نے بیلسٹک میزائل فائر کرنے والے راکٹ لانچرز بنانے والی فیکٹریوں کا بھی دورہ کیا۔ کم جونگ ان نے ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے فیکٹریوں میں پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کی ہدایات دیں۔