ممبئی۔6؍اپریل( ایجنسیز)بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کم عمری یعنی15اسال کی عمر میں اپنی جعلی تصاویر ایک فحش ویب سائٹ پر دیکھیں جس نے انہیں شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جھانوی کپور نے بتایا کہ یہ واقعہ میرے اسکول کے دنوں میں پیش آیا جب میں نے آئی ٹی کلاس کے دوران اپنی تصاویر ایسی ویب سائٹس پر دیکھیں جو مکمل طور پر ڈیپ فیک جیسا مواد تھا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس تجربے نے مجھے کم عمری میں ہی شہرت کے منفی پہلوؤں کا احساس دلایا۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مسئلہ صرف ان تک محدود نہیں بلکہ دیگر شخصیات بھی اس کا شکار ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر واضح اخلاقی حدود مقرر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔A/K