کنال کامرا نے ارنب گوسوامی کی فلائٹ میں بولتی بند کردی۔ ویڈیو

,

   

اسٹانڈ اپ کامیڈین اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ (جنھوں نے یونیورسٹی کیمپس میں حکومت او ریونیورسٹی انتظامیہ کی بربریت کا حوالہ دے کر خودکشی کرلی تھی)کے قریبی دوست کنال کامرا نے رپبلک ٹی وی کے خودساختہ شعلہ بیان صحافی جس کو گودی میڈیا کے لقب سے بھی نوازا گیا ہے کی بولتی بند کردی۔

مذکورہ ویڈیو جو کنال کامرا کے ٹوئٹر ہینڈ ل پر خود کامرا نے پوسٹ کیاہے۔ اس ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتاہے کہ کس طرح ارنب گوسوامی کے منھ پر کامرا گوسوامی کو”بزدل“ پکارہے ہیں اوران کی صحافت پر سوال اٹھارہے ہیں۔

کامرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ یہ سب اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے دوست انجہانی روہت ویمولہ کے لئے کررہے ہیں جس کی موت کے بعد ارنب گوسوامی نے اپنی ٹیلی ویثرن چینل پر روہت ویمولہ کی ذات پات کے متعلق سوال کھڑے کئے تھے۔

اور اس ویڈیو میں بھی کامرا گوسوامی سے اسی بات کی وضاحت مانگتے ہوئے نظر آرہے ہیں

۔مذکورہ ویڈیو کنال کامرا نے 28جنوری کے روز4بجے کے قریب اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر پوسٹ کیاہے جس کو 63ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیااور22ہزارسے زائد لوگوں نے اس کو ری ٹوئٹ کیا۔

درایں اثناء اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ انڈیگو نے چھ ما ہ کے لئے اپنے فلائٹس میں کنال کامرا کے سفر پر امتناع عائد کردیا ہے۔

ویڈیو ضرور دیکھیں