31 مارچ تک کھار پولیس اسٹیشن میں پیشی کا حکم
ممبئی:کامیڈین کنال کامرا پر دباؤ بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ان کے خلاف کھار پولیس اسٹیشن میں تین معاملے درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے دو بار کنال کامرا کو پوچھ تاچھ کیلئے بلایا ہے لیکن وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے ہیں۔ممبئی پولیس کے مطابق کامرا کے خلاف درج کی گئی شکایت میں ایک شکایت جلگاؤں شہر کے میئر کی ہے۔ کھار پولیس نے ناسک کے ایک کاروباری اور ایک تاجر کی شکایت پر بھی معاملہ درج کیا ہے۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کو کنال کامرا نے مدراس ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کے لیے دی گئی عرضی میں کامرا نے دلیل دی کہ وہ ٹاملناڈوکے کْلو پورم ضلع سے ہیں۔ انہیں ممبئی پولیس کے ذریعہ گرفتار کیے جانے کا اندیشہ ہے اس کے بعد شیو سینا قائد کے بارے میں مبینہ تبصرے کو لے کر ان کے خلاف درج کئی ایف آئی آر کے ساتھ 7 اپریل تک عبوری پیشگی ضمانت کا حکم دیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا پر تبصرہ کے معاملے میں پولیس کنال کامرا کو تین سمن جاری کر چکی ہے۔ تیسرے سمن میں پولیس نے کامیڈین کو 31 مارچ تک کھار پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کو کہا ہے۔ کامرا کے خلاف شیو سینا ایم ایل اے گروجی پٹیل نے کھار پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا ہے۔ گزشتہ دو سمن میں کامرا پولیس کے سامنے اپنا موقف رکھنے نہیں پہنچے۔ اسی دوران مدراس ہائی کورٹ سے اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا کو ملی راحت میں 7 اپریل تک پیشگی ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔