اجزا : مرغی کا گوشت (بڑے ٹکڑے) چھ تا آٹھ عدد، چاول ایک کلو، پیاز (براؤن کر لیں) ایک کپ، لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچے،ثابت گرم مسالہ ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسبِ ذائقہ، ہری مرچوں کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے، ہلدی پاؤڈر آدھا چمچہ، زیرہ ایک چائے کا چمچہ، دہی ایک کپ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچے، ٹماٹر (گول سلائس کاٹ لیں) دو عدد، انار کا رس ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچیں چھ یا آٹھ عدد، یخنی ایک کپ، لال فوڈ کلر دو چٹکی، تیل ایک کپ۔
ترکیب : دہی میں لہسن ادرک پیسٹ، نمک، لال فوڈ کلر، ہلدی پاؤڈر، انار کا رس اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور گوشت پر لگا کر میرینیٹ کرنے کیلئے ایک گھنٹہ فریج میں رکھ دیں۔چاول دھو کر ثابت گرم مسالہ کے ساتھ دو کنی اُبال لیں اُبال کر ایک ٹرے میں پھیلا دیں اور ٹھنڈا کر لیں۔دیگچی میں تیل گرم کریں اور زیرہ ڈال کر فرائی کریں۔اس میں میرینیٹ گوشت ڈال کر ساتھ ہی براؤن پیاز ڈال کر ڈھکن بند کر دیں گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں۔ایک بڑی دیگچی میں چاول کی تہہ بچھا دیں اوپر سے گوشت اور ٹماٹر سلائس ڈال دیں اور چاول ڈال کر زردے کا رنگ چھڑک دیں۔اب یخنی ڈال کر دس سے بارہ منٹ دم پر رکھ دیں۔ ڈش میں نکال کر سلاد اور دہی کے ساتھ تناول فرمائیں۔