حیدرآباد۔/16نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے دو ماہ میں دوسری مرتبہ کنزیومر کورٹ کے جج کی تبدیلی سے متعلق ریاستی حکومت کے طریقہ کار کو نامنظور کردیا۔ تلنگانہ حکومت نے کے رنگاراؤ کو تلنگانہ اسٹیٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈرسل کمیشن کے جوڈیشیل ممبر کے عہدہ سے دو ماہ قبل علحدہ کردیا تھا۔ اس فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا جس میں رنگاراؤ نے کہا کہ انہیں وضاحت کا موقع نہیں دیا گیا۔ جس پر عدالت نے یکطرفہ کارروائی کرنے پر حکومت کی سرزنش کی اور کہا کہ حکومت کو رنگاراؤ سے وضاحت حاصل کرنی چاہیئے۔ جسٹس پی نوین راؤ اور جسٹس سرینواس راؤ پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے 12 اکٹوبر کو برخاستگی سے متعلق حکومت کے دوسرے احکامات کو کالعدم کردیا اور پرنسپل سکریٹری کنزیومر افیرس کو ہدایت دی کہ اندرون چار ہفتے مناسب احکامات جاری کریں۔ر