حیدرآباد/26 مارچ، ( سیاست نیوز) سکندرآباد کنٹونمنٹ کے بی آر ایس کے قائدین نے آج ریونت ریڈی سے ملاقات کرکے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ کنٹونمنٹ سابق نائب صدرنشین گوری شنکر کے فرزند رام کمار نے حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریونت ریڈی نے پارٹی میں استقبال کیا اور کھنڈوا پہنایا۔ ملکاجگیری ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر این سریدھر، پردیش کانگریس کے نائب صدر کرن کمار ریڈی، روہن ریڈی، انیل یادو اور دیگر قائدین موجود تھے۔ر