کنٹینمنٹ زونس میں سروے کرنے جی ایچ ایم سی کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے کورونا وباء پر قابو اپنے 63 کنٹینمنٹ زونس میں سیرو سروے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ان ہی مقامات پر معائنے کئے جائیں گے اور ٹیکے بھی دئے جائیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت و طبابت کی ہدایت کے بعد بلدیہ کی جانب سے 63 معلنہ کنٹینمنٹ زونس میں یہ سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ کنٹینمنٹ زونس شہر کے 30 سرکلس میں واقع ہیں۔ جی ایچ ایم سی ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ان زونس میں صفائی کا کام پہلے ہی مکمل کرلیا ہے اور ایک دن کے وقفہ سے یہ عمل جاری رکھا جائیگا ۔