کنٹی ویلگو دوسرے مرحلہ کیلئے 200 کروڑ روپئے منظور : ہریش راؤ

   


1.50 کروڑ عوام کی آنکھوں کا معائنہ اور 55 لاکھ عوام میں عینکیں تقسیم کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد۔/29نومبر، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے آئندہ سال 18 جنوری سے شروع ہونے والے کنٹی ویلگو ( آنکھوں کی روشنی ) دوسرے مرحلہ کے پروگرام کیلئے 200 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ انہوں نے تمام عہدیداروں کو تہوار کے جوش و جذبہ سے کام کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کا مشورہ دیا۔ عہدیداروں کے تربیتی پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے پروگرام میں 1.54 کروڑ عوام کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 50 لاکھ عینکیں تقسیم کی گئی ہیں۔ ہریش راؤ نے کہا کہ یہ پروگرام دنیا کا سب سے بڑا کمیونٹی آئی اسکریننگ پروگرام بن گیا ہے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ریاست کے عوام کی آنکھوں کے مسائل کا خاتمہ کرنے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس مرتبہ حکومت نے 1.50 کروڑ افراد کی آنکھوں کا معائنہ 55 لاکھ عوام میں عینکیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان میں 30 لاکھ افراد کو ریڈنگ گلاس اور 25 لاکھ افراد کو پریسکرپشن گلاسیس ( ڈاکٹرس کے تجویز کردہ عینکیں ) دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے وہ 5 جنوری کو کلکٹرس اور عوامی منتخب نمائندوں کی مشترکہ ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کریں گے۔ اس پروگرام کیلئے پہلے مرحلہ میں 827 ٹیموں کی خدمات سے استفادہ کیا گیا ۔ دوسرے مرحہ میں 1500 ٹیموں کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔ن