حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ کنچن باغ میں خاتون اور لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 28 سالہ اسما بیگم جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن وسیع الدین کی بیوی تھی ۔ ایک سال قبل ان دونوں نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا اور خوشحال زندگی بسر کر رہے تھے ۔ تاہم اسما بیگم کے والدین نہیں تھے اور پسند سے شادی کرنے پر اس کے بھائیوں میں برہمی پائی جاتی تھی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ اسما بیگم نے 14 فروری کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں 17 سالہ آسیہ جبین نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ آسیہ جبین طالبہ تھی ۔ جو حافظ بابا نگر علاقہ کے ساکن محمد فیروز کی بیٹی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔