کنڈاپوچماں ساگر میں دریائے گوداوری کے پانی کی منتقلی کا آغاز

   

حیدرآباد4ستمبر(یواین آئی) سدی پیٹ کے کنڈاپوچماں ساگر پراجکٹ میں دریائے گوداوری کے پانی کو منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ پراجکٹ میں تین پمپوں سے پانی بھرا جا رہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مڈمانیرسے رنگانائک ساگر کے راستے ملنا ساگر میں آٹھ پمپوں کے ذریعہ دریائے گوداوری کا پانی لایا جا رہا ہے ۔ بعد ازاں ملنا ساگر سے کنڈاپوچماں ساگر پمپ ہاؤس کے مقام پر تین پمپوں کے ذریعہ 3 ہزار 750 کیوسیکس پانی کو لفٹ کروایا جا رہاہے ۔حکام کے مطابق کنڈاپوچماں ساگر کی مکمل گنجائش 15 ٹی ایم سی ہے ۔