متعدد نٹیزنس نے ’مجاہدین جنگ آزادی کی توہین“ پر کنگانا کو ان کے تبصرے کو شدید تنقید نشانہ بنایا اور یہاں تک کہا کہ ان کا پدماشری واپس لیاجانا چاہئے۔
ممبئی۔ تنازعات جس کا محبو ب مشغلہ ہے وہی کنگانا راناؤت پھر ایک مرتبہ سرخیوں میں ہیں۔ اس مرتبہ ان کاتبصرہ ہندوستان کی آزادی پر ہے۔
ٹائمز ناؤ سمیٹ2021میں مذکورہ بالی ووڈ اداکارہ مہمان مقرر تھیں جہاں پر انہوں نے آزادی کی جدوجہد کے متعلق بات کی اور کہاکہ 1947میں ہندوستان کو آزادی ”خیرات“ میں ملی اور ”حقیقی آزادی“ تو 2014میں ملی ہے۔
سمیٹ سے ان کا ویڈیو برے پیمانے میں ٹوئٹر پر شیئر کیاجارہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ”ساورکر‘ لکشمی بائی اور نیتا جی بوس کی جہاں تک بات ہے تو یہ لوگ جانتے تھے کہ خون بہے گا مگر یہ خون ہندوستانی نہیں ہونا چاہئے۔
وہ جانتے تھے۔ یقینا انہوں نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ وہ آزادی نہیں تھی‘ وہ خیرات تھی۔ اور جو آزادی ملی ہے وہ 2014میں ہی ملی ہے“۔
متعدد نٹیزنس نے ’مجاہدین جنگ آزادی کی توہین“ پر کنگانا کو ان کے تبصرے کو شدید تنقید نشانہ بنایا اور یہاں تک کہا کہ ان کا پدماشری واپس لیاجانا چاہئے۔اسکے برعکس کنگانا کو 8نومبر کے روز پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایوارڈ ان تمام لوگوں کے لئے جواب ہے جو ان قومی معاملات پر دئے جانے والے بیانات پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔
ویڈیو کلپ پرردعمل میں سوارا بھاسکر نے لکھا کہ ”کون بیوقوف ہے جو تالیاں بجارہے ہیں میں وہی جاننا چاہتی ہوں“