کنگانا کویڈ کی جانچ میں مثبت پائی گئیں‘ انہوں نے کہاکہ اس کو وہ”مسمار کردیں“ گے

,

   

Ferty9 Clinic

کنگانا راناؤت حالیہ دنوں میں اس وقت سرخیوں میں ائی تھی جب ان کا ٹوئٹر اکاونٹ مستقل طور پر مذکورہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے بعد بند کردیاگیاتھا۔


ممبئی۔ اداکارہ کنگانا راناؤ ت نے ہفتہ کے روز اپنے مداحوں اور فالورس کو جانکاری دی کہ انہیں کویڈ19کی جانچ میں مثبت پایاگیاہے او روہ سیلف قرنطین میں ہیں۔اس خبر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے راناؤت نے کہاکہ وہ اسکو ”مسمار“ کردیں گی‘انہوں نے اس کو ”ایک معمولی فلو“ قراردیا جس کا بہت زیادہ دباؤ ملا ہے۔

کنگانا نے لکھاکہ ”مجھے تھکاوٹ اورکمزوری محسوس ہورہی ہے اور ساتھ میں پچھلے کچھ دنوں سے جلن ہے‘ میں توقع کررہی تھی کہ ہماچل جاؤں اس کے لئے کل جانچ کروائی اور آج نتیجہ مثبت پیش آیاہے۔

میں سیلف قرنطین میں ہوں‘مجھے اندازہ نہیں تھا یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کررہا ہے‘ اب مجھے معلوم ہوا ہے میں اس کو مسمار کردوں گی‘ چلو مل کر کویڈ19کو تباہ کریں گے یہ ایک معمولی فلو سے ہٹ کر کچھ نہیں ہے جس کو کچھ دباؤ ملا ہے اور اب کچھ لوگوں کے نفسیات پر حاوی ہے۔ ہر ہر مہادیو“

درایں اثناء کنگانا نے سوشیل میڈیا پر سرگرمی کے ساتھ کویڈ19کی دوسری لہر کے متعلق بات کررہی ہے۔

ٹوئٹر اکاونٹ بندہوجانے کے بعد وہ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو جانکاری فراہم کررہی ہے۔

پیشہ وارانہ فرنٹ پر کنگانا اپنی مجوزہ فلمیں تھیلاوی‘ دھاکھاڈ اور تیجس کے لئے منتظر ہیں۔