کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، ایف آئی آر درج

   

شملہ : فلم اداکارہ کنگنا راناوت نے ہماچل پردیش پولیس کو شکایت دیکر کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ گرودیو شرما نے کہاکہ اداکارہ کو حالانکہ وائی پلس زمرہ میں سیکورٹی ملی ہوئی ہے لیکن پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔اداکارہ نے آج صبح انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے ایک پوسٹ ممبئی دہشت گردانہ حملے میں شہدا کو یا د کرتے ہوئے لکھی تھی جس کے بعد انہیں بٹھنڈا سے کسی شخص نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ کنگنا نے سورن مندر میں اپنے اہلخانہ کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں کہا میں نے ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ غداروں کو کبھی معاف نہیں کرنا اور نہ ہی بھولنا۔
اس طرح کے واقعہ میں ملک کے اندرونی غداروں کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ غدار کبھی پیسے کے لالچ میں تو کبھی عہدہ اور اقتدار کے لالچ میں بھارت ماں کی داغدار کرنے کا موقع نہیں چھوڑا، ملک کے اندرونی جے چند اور غدار سازشی ملک مخالف طاقتوں کی مدد کرتے رہے ، اسی لئے اس طرح کے واقعات ہوتے ہیں۔