کنگنا نے بنڈی سنجے کو نظرانداز کردیا

   

نئی دہلی : بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹری و تلنگانہ کے کریم نگر لوک سبھا حلقہ کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کی دہلی میں بی جے پی کے دفتر میں اس وقت بے عزتی ہوئی جب اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت نے بنڈی سنجے کو نہ صرف نظرانداز کیا بلکہ ان کی طرف سے دئے گئے گلدستہ کو قبول نہیں کیا۔ فی الحال سوشل میڈیا پر بنڈی سنجے اور کنگنا رناوت کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں بی جے پی کی نو منتخبہ رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت اور لوک جنا شکتی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان ایک دوسرے سے مل کر اپنی اپنی کامیابی کی مبارکباد پیش کررہے تھے اس دوران ان دونوں کے قریب میں کھڑے بنڈی سنجے ہاتھ میں گلدستہ لئے کنگنا رناوت کے پاس پہنچ گئے اور انھیں کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا تاہم کنگنا رناوت نے بنڈی سنجے کی جانب سے پیش کردہ گلدستہ کو صرف چھوکر ان سے بات کئے بغیر چلی گئی اور بنڈی سنجے اپنے ہاتھ میں گلدستہ پکڑے رہ گئے۔