کولکتہ ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے واضح کردیا ہے کہ ابھی تک بی سی سی آئی کے نئے صدر سورو گنگولی کے ساتھ سیاست پر کسی طرح کی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک مغربی بنگال میں کس کی قیادت میں انتخات لڑا جائے گا اس پرکوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن انہوں نے دعوی کیا کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو دو تہائی اکثریت ملنے جارہی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے ایسی خبریں آرہی تھیں کہ گنگولی کی امیت شاہ سے اجلاس ہوگا جس پر کئی طرح کے دعوے بھی کئے جارہے تھے۔ امیت شاہ نے گنگولی سے ملاقات سے سوال پر کہا کہ ان کے ساتھ سیاست کی کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے لیکن خبریں کچھ اور کہہ رہی ہیں۔