کنگ عبداللہ پورٹ دنیا کی سب سے تیز ترقی کرنے والی بندرگاہ

   

ریاض : سعودی عرب کی کنگ عبداللہ پورٹ نے 2022 میں کنٹینر تھرو پٹ میں 3.25 فیصد ریکارڈ کیا اور دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی پورٹس میں اپنا مقام مضبوط کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ پورٹ کے سی ای او جے نیو نے کہا کہ ’ہمیں فخر ہے کہ بین الاقوامی تجارت کو عالمی اقتصادی بحران سے پیدا ہونے والے چیلنجز کے باوجود پورٹ نے 2022 میں مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کامیابی اس کے کاروباری ماڈل، اس کی صنعت کی صلاحیتوں، سعودی عرب کے لاجسٹکس اور سمندری شعبوں میں اس کے غیرمتنازعہ کردار کی توثیق ہے۔‘کنگ عبداللہ پورٹ نے 2022 میں ایک کامیاب سال گزارا ہے جسے اپریل میں الفلینر کی جانب سے ’دنیا کی دوسری سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی پورٹ‘ کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔