کنہیا کمار بیگو سرائے سے سی پی آئی امیدوار

   

پٹنہ 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی نے آج اعلان کیا کہ کنہیا کمار بہار میں بیگو سرائے حلقہ سے اس کے امیدوار ہونگے ۔ وہاں ان کا مقابلہ مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے ہوگا ۔ پارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آرا حلقہ میں سی پی آئی ایم ایل اور اترپر حلقہ میں سی پی آئی ایم کی تائید کی جائے گی ۔ سی پی آئی قومی سکریٹری کے نارائنا نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ کنہیا کمار بیگوسرائے سے ہمارے امیدوار ہونگے آج پارٹی کی سنٹرل سیکریٹریٹ نے اس کی توثیق کردی ہے اور بیگو سرائے سے کنہیا کے نام کا رسمی اعلان کیا گیا ہے ۔