بیجنگ ۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغربی چین میں ایک کوئلے کی کان میں ہوئے دھماکہ میں 14 کانکن ہلاک ہوگئے جبکہ حکام کے مطابق دو کانکن اب بھی کان کے اندر ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ہونے والا یہ حادثہ چین کی کانوں میں اکثر و بیشتر رونما ہونے والے حادثات میں ایک اور اضافہ ہے۔ بچاؤ کاری عملہ نے سات کانکنوں کو بحفاظت باہرنکالا جبکہ دو افراد ہنوز اندر پھنسے ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ صرف کچھ روز قبل ہی چینے کے شیزوان صوبہ میں واقع ایک کان میں پانی بھرنے کا حادثہ رونما ہوا تھا جس میں پانچ کانکن ہلاک ہوئے تھے ۔