کوئمبتور: کھانا ضائع نہ کرنے پر گاہک کو 5روپے کا انعام، ہوٹل انتظامیہ قابل ستائش اقدام

,

   

کوئمبتور: آج کل ہوٹلس اور ریسٹورینٹس میں گاہک کی جانب سے کھانا ضائع تا جارہا ہے۔ گاہک زیادہ مقدار میں کھانا منگوالیتے ہیں لیکن تمام کا تمام کھانا کھانہیں پاتے جس کی وجہ سے کھانا ضائع ہوجاتا ہے۔ کوئمبتورکی ایک ہوٹل انتظامیہ نے ایک انوکھا اقدام کا آغاز کیا ہے جس کے مطابق اگر کوئی گاہک کھانا ضائع نہیں کرتا تو اسے 5روپے کا انعام دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آر ایچ آر ہوٹل کوئمبتور کی قدیم ہوٹل مانی جاتی ہے۔

ہوٹل کے مالک نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو ایک اچھا پیغام دیں کہ وہ کھانا ضائع نہ کریں۔عوام کو چاہئے کہ وہ اس پیغام کو عام کریں۔ ہماری ہوٹل میں جو گاہک کھانا ضائع نہیں کرتا ہم اسے 5روپے بطورانعام دیتے ہیں۔“