رانچی 5 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ورکنگ صدر جے پی نڈا نے کہا کہ ایسے انتظامات کئے جائیں گے کہ کوئی در انداز ہندوستان میں رہنے نہ پائے ۔ جے پی نڈا جھارکھنڈ میں وجئے سنکلپ یاترا سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ملک ہے کوئی ہوٹل نہیں۔ در اندازوں کو نکال باہر کیا جائیگا اور جن ہندووں ‘ جینس ‘ سکھوں اور عیسائیوں کو بیرونی ممالک میں ایذائیں دی گئی ہیں انہیں ہندوستان میں پناہ دی جائے گی ۔