نیویارک: ایکسچینج ’کوائن بیس گلوبل‘ متحدہ عرب امارات کو اپنا بین الاقوامی مرکزبنانے پرغورکررہی ہے۔کوائن بیس کمپنی امریکہ میں ریگولیٹرزکیساتھ اختلافات کاشکارہے۔کوائن بیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برائن آرمسٹرانگ نے بلومبرگ ٹی وی کودیے گئے ایک انٹرویومیں کہا ہیکہ ’’ہم ایک ایسے بین الاقوامی مرکزکیلئے مقام کی تلاش میں ہیں جو دنیا کے ممالک کی طویل مدت تک خدمت کرسکے‘‘۔انھوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا کی منڈیوں کو وسعت دینے اور خدمات مہیاکرنے کیلئے اچھا محل وقوع ہے۔دبئی فن ٹیک سمٹ 2023 میں ایک پینل میں آرمسٹرانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’متحدہ عرب امارات کرپٹومیں علاقائی طورپرسب سے آگے ہے اور یہ ممکنہ طورپر ایک بین الاقوامی مرکزبن سکتا ہے‘‘۔ کمپنی نے الگ سے ایک بلاگ میں اعلان کیا ہیکہ یہ خطہ’’ایشیااوریورپ کے درمیان ایک تزویراتی پْل‘‘کے طور پرکام کرتا ہے۔آرمسٹرانگ امریکہ میں مروج کرپٹوقواعد وضوابط (ریگولیشن) میں تشریحات توضیحات کی کمی کے بارے میں آوازبلند کرتے رہے ہیں۔ ریگولیٹرز کے ساتھ اس بیان بازی میں اضافے کے بعد ان کی کمپنی کی یواے ای منتقلی کا امکان بڑھ گیا ہے۔