نئی دہلی۔دفاعی چیمپئن نکہت زرین(51کے جی) نے بلغاریہ کے صوفیا میں چل رہے سترانجا میموریل باکسنگ ٹورنمنٹ کے دوران اپنے مقدمقابل کی کھلاڑی سیویڈا عاسینوا کو دوسری روانڈ چت کرنے کے بعد کوارٹر فائنل مقابلوں میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
مقابلہ کے شروعاتی روانڈ کے دوران عاسینوا کے چت ہوجانے کے بعد مذکورہ ہندوستانی کھلاڑی کو فاتح قراردیاگیاتھا۔
اس مقابلے کی سابق گولڈ میڈلسٹ کا اسی سال میں ہوئی71ویں ایڈیشن میں خطاب جیتنے والی عاسینوا مقامی ہونے کی وجہہ سے پسندیدہ کھلاڑیوں میں شامل تھیں۔
مردوں کے مقابلے میں درویودھن سنگھ نیگی (69کے جی) اور محمد حسام الدین (57کے جی)کو شروعاتی مقابلوں میں بالترتیب کامیابی حاصل کرنے کے بعد آگے بڑھا دیاگیاتھا۔
سنگھ نے پولینڈ کے میتوز پولسکی کو جبکہ حسام الدین نے فرانس کے انزو گرو کو شکست دی ہے۔ دونوں کے نتائج1-4کے فیصلے سے ٹکرائے۔ یہاں پر دوسری مقابلوں میں منگل کی شام کو چھ شروعاتی روانڈس میں کھلاڑی کو شکست کے بعد ہندوستان کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
مردکھلاڑیوں میں ساوتھ ایشین گیمس کے گولڈ میڈلسٹ(75کے جی)‘ ایشین سلور میڈلسٹ دیپک کمار (52کے جی)‘ نریندر(91+کے جی)‘اور نوین کمار (91کے جی)جلد باہر ہوگئے۔
نوپور(75کے جی)اور للیتا(69کے جی)ان میں سے ایک ہیں جو خواتین کے قرعہ انداز میں باہر ہوگئے ہیں