کواڈ ممالک چین کی ’’اصلیت‘‘ سے بخوبی واقف : جیک سلیوان

   

واشنگٹن : کواڈ کی پہلی میٹنگ جو امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور ہندوستانی قائدین کے درمیان ہوئی اس میں چین سے لاحق خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران امریکہ کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان نے یہ بات واضح کردی کہ کواڈ ممالک میں کسی بھی ملک کو چین کے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں ہے یا یہ کہئے کہ وہ کسی بھی غیرضروری وہم یا دھوکہ کا شکار نہیں ہیں بلکہ اس کی اصلیت سے واقف ہے۔ تاریخی ورچوئل کواڈ اجلاس کے اختتام کے فوری بعد سلیوان نے جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا کہ چاروں قائدین نے جاریہ سال کے وسط تک شخصی ملاقات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ اس ورچوئل میٹنگ میں صدر امریکہ جوبائیڈن، آسٹریلیائی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن، جاپانی وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا اور وزیراعظم ہند نریندر مودی نے شرکت کی تھی۔