حیدرآباد15نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے بٹی گوڑم علاقہ میں حاملہ خاتون کو دس کلومیٹر تک پلنگ پر ڈال کر پلنگ کو ہاتھوں میں اٹھا کر لے جانا پڑا۔یہ خاتون درد سے متاثر تھی اور گاوں تک ایمبولنس کی سہولت نہ ہونے پر جنگل کے راستہ مقامی افراد اسے لے جانے پر مجبور ہوگئے ۔بعد ازاں اس کو 108 ایمبولنس کی مدد سے بھدراچلم کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیاگیا۔اس واقعہ پر قبائلیوں نے گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ کئی برسوں سے گاؤں میں سڑک کیلئے احتجاج کر رہے ہیں لیکن ان کے گاوں میں سڑک نہیں بچھائی گئی۔