کورنٹائن اختیار کرنے میں ناکام افراد کو جیل جانا ہوگا : چیف منسٹر منی پور

   

امپھال۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف حصوں سے منی پور واپس ہونے والے مائیگرینٹس کیلئے کورنٹائن اختیار کرنا لازمی ہوگا، ورنہ انہیں جیل بھیج دیا جائے گا۔ چیف منسٹر بیرین سنگھ نے یہ انتباہ دیا۔ اس شمال مشرقی ریاست کو ایک ماہ قبل کووِڈ۔19 سے پاک و محفوظ ریاست قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے چند دن بعد ہی کورونا وائرس کے زائد از 2 درجن پازیٹیو کیسیس کا انکشاف ہوا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کووِڈ ۔ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 2005ء کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ ایک انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ احکام کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائیگا ۔ انہیں جیل میں رکھا جائے گا۔ کورونا نیگیٹیو مسافرین کو یہ کورنٹائن اختیار کرنا ہوگا۔