کورنٹائن سے فرار ہونے کیلئے آسٹریلیا کے شخص نے دادا کے انتقال کی جھوٹی اطلاع دی

,

   

٭ آسٹریلیا کے ایک 30 سالہ نوجوان کے خلاف مبینہ طور پر جھوٹ بولنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس نے ہوٹل کورنٹائن سے بچنے کیلئے دواخانہ میں اپنے دادا کے انتقال کی جھوٹی اطلاع دی اور کہا کہ وہ دادا کی نعش لینے جارہا ہے۔ وہ سڈنی ایرپورٹ پر پہنچا تھا اور اس نے مبینہ طور پر ہوٹل کورنٹائن چھوڑنے کیلئے جھوٹے کاغذات بتائے۔ تحقیقات کے بعد یہ کاغذات فرضی ثابت ہوئے ۔ مزید جانچ سے پتہ چلا کہ اس شخص کے دادا کوئی دواخانہ میں شریک ہی نہیں تھے۔