کورونا:امریکہ میں مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار سے متجاوز

,

   

واشنگٹن۔3 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) وبا سے اب تک 6088 اموات ہو چکی ہیں۔اور 245573 افراد متاثر ہیں۔جمعہ کے روز جانس ہاپکنز یونیورسٹی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، نیویارک میں اب تک انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ اب تک 9228 صحتیاب ہوئے ہیں۔امریکہ میں حالیہ دنوں کورونا متاثرین کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔