کوروناانفیکشن کا تیزی سے پھیلاؤ ، 4.11کروڑافراد متاثر

   

Ferty9 Clinic

امریکہ، ہندوستان ، برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک
کووڈ ۔19 سے امریکہ میںاب تک 2.22 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت

واشنگٹن: دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے تیزی سے پھیلنے کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 4.11 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11.30 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 4.11 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 11.30لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس عالمی وبا سے شدید دوچار امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور83.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 55,839نئے کیسز درج کئے گئے ہیں اور متاثرین کی تعداد 77.06 لاکھ ہوگئی ہے ۔ جمعرات کے روز وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی الوقت کورونا کے 7.15 لاکھ ایکٹو کیسز موجود ہیں ، جبکہ اب تک 68.74 لاکھ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 52.98 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 1.55 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14.38 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 24,786 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔کووڈ ۔19سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 2.22 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ میں اس وبا نے ایک شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 2,22,063 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 83 لاکھ سے تجاوز کرکے 83,33,591 ہوگئی ہے ۔ چلا گیا ہے ۔امریکہ کے نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا کے صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی ، کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33,371 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیو جرسی میں اب تک 16,245 افراد وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ ۔19 کے بعد سے 17,170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 17,652 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 نے 16,105 جانیں گنوا دی ہیں۔
اس کے علاوہ میساچوسٹس اور الینوائس میں نو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پنسلوانیا میں آٹھ ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔