کوروناسے دنیا میں 52.10لاکھ متاثر ،3.38لاکھ اموات

,

   

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کوروناوائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد 52,10,065ہوگئی ہے جبکہ3,38.142لوگوں کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے ۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے پہلے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور اب یہاں اس سے متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک1,25,101 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3720 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ51,784لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 95 ہزار سے پار کر چکی ہے ۔

دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 16,00,937جبکہ95,972 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس دوران برازیل میں بھی کورونا وائرس نے بھیانک شکل اختیار کر لیا ہے اور اب یہ انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز میں دنیا کا دوسرا ملک ہے ۔ برازیل میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3,30,890ہو گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری سے 1001 افراد کی موت کے بعد ملک میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر21,048ہو گئی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اورروس اس کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 3,26,448 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 3249 اموات ہو چکی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے2,55,544 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور اب تک36,475لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔