کوروناوائرس :غریب بدحال ، ارب پتی مزید مالامال

,

   

٭ کوروناوائرس کی عالمی وباء کے باوجود دنیا کی ارب پتیوں کی دولت جاریہ سال ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سب سے بڑے بینک یو بی ایس اور اکاؤنٹنگ کے بڑے ادارے ٹرائس واٹر ہاؤز کی تحقیق کے مطابق جولائی کے آخر تک ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 10.2 ٹریلین ڈالر پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاروبار میں جدت لانے والے افراد آج کے معاشرہ کے رہنما بننے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں۔ کوروناوائرس کے بحران نے ابھی تک ٹیکنیکی شعبوں، صحت اور صنعت کے جدت پسندوں کے مابین فرق کو بڑھا دیا ہے۔ اس لئے ارب پتی مزید مالامال ہورہے ہیں اور غریب بدحال ہورہے ہیں۔