کوروناوائرس لیاب میں تخلیق نہیںکیا گیا: چین

,

   

٭ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے اس بات کی کئی بار تصدیق کرلی ہیکہ کوروناوائرس کو کسی بھی لیاب میں تخلیق نہیں کیا گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان زاو لیجیون نے آج یہ بات کہی۔ واضح رہیکہ چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ چینی حکومت نے کوروناوائرس کو چین کے شہر ووہان کے لیاب میں تخلیق کیا ہے۔ واضح رہیکہ امریکہ میں کوروناوائرس پھیلنے کے بعد امریکہ اور چین میں لفظی جنگ جاری ہے اور دونوں ممالک اس وباء کے پھیلاؤ کیلئے ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہراتے رہے ہیں۔