کوروناوائرس کا مفت ٹسٹ کرنے سپریم کورٹ کی ہدایت

,

   

نئی دہلی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہیکہ وہ ملک بھر میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کا پتہ چلانے کیلئے مفت ٹسٹ کروائیں۔ کوویڈ۔19 کا حکومت کے منظورہ دواخانوں یا خانگی لیباریٹریز میں مفت ٹسٹ کیا جانا چاہئے۔ اپوزیشن پارٹی کانگریس نے سپریم کورٹ کی اس ہدایت کا خیرمقدم کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنی ہدایت میں کہا ہیکہ مودی حکومت کو چاہئے کہ وہ غریبوںکا مفت معائنہ کرے۔ کانگریس نے کہا کہ وہ شروع سے ہی مفت ٹسٹ کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔