بیجنگ،24جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چین میں کوروناوائرس کے خطرے کو روکنے اور کنٹرول کرنے میں مدد کرنے کیلئے 14ماہرین کی ایک قومی تحقیقی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت نے جمعہ کو بتایا کہ اینٹی وائرس تحقیقی ٹیم،وزارت کے ہنگامی سائنس تکنیک پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے جسے حال ہی میں ایک میٹنگ میں قومی صحت کمیشن اور دیگر محکموں کے ساتھ مشترکہ طورپر لانچ کیاگیاتھا۔یہ پراجکٹ 10تحقیقی پہلوؤں پر سائنس تکنیکی مدد کی پیش کش کرے گی جس میں وائرس ٹریکنگ ،وائرس ٹرانسمیشن ،انفیکشن کا پتہ لگانے کے طریقے ،جینوم ترقی اور ٹیکا کاری کی ترقی شامل ہیں۔سانس کی بیماریوں سے متعلق سائنس داں جھونگ نان شان کو ٹیم کا سربراہ مقرر کیاگیاہے ۔چائنیز اکاڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم مسٹر جھنونگ 2003 میں ‘سیورریسپائریٹری سنڈروم(ایس آر ایس)کے خطرے کے خلاف چین کی لڑائی میں اپنے کام کے لئے مشہور ہیں۔