کوروناکے خاتمہ کیلئے سخت چوکسی انتظامیہ سے تعاون ناگزیر

   

میونسپلٹی و دیگر محکمہ جات کے 123 ٹیم نے 18 ہزار مکانات کا سروے کیا : کلکٹر سی نارائن ریڈی

نظام آباد :یکم؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے آج صحافت کیلئے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا کہ نظام آباد سے تعلق رکھنے والے چند افراد دہلی نظام الدین کا دورہ کیا تھا ان میں سے ان کو کورونا پازیٹیو کی رپورٹ آئی تھی اور دہلی کا دورہ کرنے والے افراد جن جن علاقوں میں گھومے تھے ان تمام علاقہ میں واقع مکانوں کا سروے کیا گیا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے 18 ہزار مکانات کاسروے کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی گئی ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے بتایا کہ شہر نظام آباد کے قلعہ ، مالاپلی و اطر اف و اکناف کے علاقہ میں محکمہ صحت عامہ ، میونسپلٹی و دیگر محکمہ جات کی 123 ٹیم دورہ کرتے ہوئے 18 ہزار مکانات کا سروے کیا گیا سروے کے دوران عوام کا مکمل طور پر تعاون حاصل رہا اور تمام تفصیلات سے واقف کروایا گیا اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے بہتر تعاون حاصل رہا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر سی نارائن ریڈی نے کہا کہ کورونا کے خاتمہ کیلئے ضلع میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون پیش کرنے ، بے وجہ باہر نہ نکلنے کی ہدایت دی اور اگر کسی کے افراد خاندان میں سردی ، نزلہ ، کھانسی اور شدت کی بخار ہونے کی صورت میں گورنمنٹ ہاسپٹل 9441480879 یا ڈی ایم اینڈ ایچ او آفس 8309219718 پر اپنی اطلاع دے سکتے ہیں اور کورونا کے خاتمہ کیلئے اقدامات کیا جاسکتا ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بتایا کہ کلکٹر یٹ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔کنٹرول روم نمبر 08462-220183 پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں ۔ ہوم کورنٹاین میں موجودہ افراد باہر گھومنے کی صورت میں اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج ڈچپلی میں واقع کورنٹاین کا بھی دورہ کیا اور یہاں پر موجودہ افراد سے بات چیت کی ۔

کوئی شکایت ہونے کی صورت میں مقامی تحصیلدار کو اطلاع دینے کی خواہش کی ۔ یہاں پر سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جن افراد کے 14دن مکمل ہوجائیں گے ان افراد کے معائنہ کئے جائیں گے رپورٹ نگیٹیو ہونے کی صورت میں انہیں واپس بھیج دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گھر جانے کے بعد مزید 7 ہوم کارنٹاین میں رہیں تاکہ اپنے افراد خاندان بھی خوش رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ماکلور نرسنگ کالج میں 38 ، آرمور ماڈل اسکول میں 15 افراد ہے ہر دن ان کی دو مرتبہ معائنہ کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے قلعہ ، احمد پورہ کالونی کے علاقہ میں انجام دئیے جانے والے سروے کا بھی معائنہ کیا اور آئسولیشن سنٹر تروملا سوپر ہاسپٹل کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔