کوروناکے علاج کیلئے پلازما ڈونرس اسوسی ایشن کا قیام

   

حیدرآباد: کورونا کے مریضوں کے لئے پلازما تھراپی کی کامیابی کے لئے پلازما ڈونرس اسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا ہے۔ کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کو اسوسی ایشن میں شامل کرتے ہوئے دیگر مریضوں کے علاج میں مدد دی جائے گی ۔ کانگریس کے قائد جی نارائن ریڈی اسوسی ایشن کے صدر ہیں، انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کو صحت یاب مریضوں سے پلازما حاصل کرتے ہوئے بہتر علاج کیا جاسکتا ہے ۔ ملک میں پلازما تھراپی کا تجربہ کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کورونا کے علاج کے سلسلہ میں دیگر ریاستوں سے پسماندہ ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کورونا پر قابو پانے کے بجائے پراجکٹس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ہے۔ حکومت دو لاکھ کروڑ کا قرض حاصل کرچکی ہے۔ اس رقم کا ایک فیصد کورونا علاج پر خرچ کیا گیا تو بہتر نتائج برآمد ہوں گے ۔ نارائن ریڈی کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے ڈونرس اسوسی ایشن کے قیام کا فیصلہ کیا ۔ اسوسی ایشن غیر سیاسی طور پر خدمات انجام دے گی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پلازما تھراپی کیلئے ایک اعلیٰ عہدیدار کا تقرر کیا جائے اور حکومت تھراپی کے لئے گائیڈ لائینس تیار کرے۔