نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی چہارشنبہ کو ریاستی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ منعقد کریں گے۔ یہ میٹنگ ملک میں کووڈ۔19 کے بڑھتے معاملوں اور رواں ٹیکہ اندازی مہم کے بارے میں غور و خوض اور ضروری اقدامات کے سلسلہ میں مشاورت کے لئے طلب کی گئی ہے ۔
وزیراعظم کے مشیر سنہا مستعفی
نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی کے پرنسپل اڈوائزر پی کے سنہا مستعفی ہوچکے ہیں۔ ذرائع نے آج بتایا کہ 1977 بیاچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسرستمبر 2019 ء میں مشیر مقرر ہوئے تھے۔