کورونا بحران پر ادھو ٹھاکرے ۔شردپوار بات چیت

,

   

ممبئی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے اور این سی پی کے سرپرست شردپوار نے جمعہ کو ریاست میں جاری کووڈ۔ 19 سے پیدا شدہ صورتحال اور اس بیماری سے لڑنے کیلئے کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ میٹنگ کے دوران جس میں بعض کابینی رفقاء بھی شریک ہوئے ، ٹھاکرے اور پوار نے مرکز کے معلنہ 20 لاکھ کروڑ روپئے کے اسپیشل اکنامک پیاکیج سے متعلق مسائل کا جائزہ بھی لیا ۔ دونوں قائدین نے کورونا بحران کے دوران لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ، مائیگرینٹ ورکرس ، روزگار اور صنعتوں کے موضوعات پر بھی غور کیا ۔ مہاراشٹرا میں شیوسینا زیرقیادت حکومت نے این سی پی کلیدی شریک پارٹی ہے ۔

بدحال شوگر انڈسٹری کیلئے پوار کاوزیراعظم کو مکتوب
اس دور ان این سی پی سربراہ شردپوار نے وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے بحران سے دوچار شوگر انڈسٹری کی مدد چاہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن لاگو کرنا پڑا جس سے شکر کی صنعت کو غیرمعمولی نقصان پہونچا ہے ۔ پوار نے نشاندہی کی کہ مودی نے ختم مارچ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی بعض اہم پالیسی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا جیسے ایم ایس پی ، شکر کی برآمد وغیرہ ۔ پوار نے وزیراعظم کو لاک ڈاؤن سے قبل کے ان کے منصوبہ بند اقدامات کی یاددہانی کرائی ۔