کورونا :دنیا 25 ہفتوں میں 25 سال پیچھے

,

   

واشنگٹن: دنیا کے دوسرے متمول ترین شخص بل گیٹس نے کہا کہ کوروناوائرس کی وبا نے ساری دنیا کو 25 ہفتوں کے اندر تقریباً 25 سال پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔ کوویڈ۔19 وبا کیلئے باہمی طور پر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر ملک اس سے متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وسائل کو وبا سے نمٹنے پر جھونک دیا گیا ہے۔ ہر حکومت وائرس پر قابو پانے کیلئے بے تحاشہ رقومات خرچ کررہی ہے۔ گلوبل ویکسین کی تیاری نے ہر ایک کو مضطرب کردیا ہے۔