کورونا سے تحفظ کے لیے جدید نانو ماسک کی تیاری

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : کوویڈ سے حفاظت کے لیے جدید نانو ماسک کو حیدرآباد میں واقع انٹرنیشنل ایڈوانسڈ ریسرچ سنٹر فار پاوڈر میٹالرجی اینڈ نیو میٹریل ( اے آر سی آئی ) کے سائنسدانوں نے تیار کرلیا ہے ۔ اس ماسک کی خصوصیت کو بتاتے ہوئے ڈاکٹر ٹی نرسمہا راؤ ، ڈاکٹر کلیان ہبرام اور ڈاکٹر بی وی شاردھا کی ٹیم نے بتایا کہ یہ ماسک 99.9 فیصد تک وائرس کو روکنے میں کامیاب ہے اور بہ آسانی ڈیزپوزل کیا جاسکتا ہے ۔ استعمال کے بعد مٹھی میں حل ہونے کی اس میں خصوصی صلاحیت پائی جاتی ہے ۔ سانس لینے میں آسانی اور بیکٹریہ سے محفوظ اور وائرس کی روم تھام میں یہ کافی مددگار ہے ۔ اس ماسک کی تیاری میں تانبہ کا استعمال کیا گیا ہے جو وائرس کو فنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جس کے سبب تانبہ سے تیار کردہ اس نانو ماسک کے بہت زیادہ فائدے ہیں ۔ سائنسدانوں نے کہا کہ اس ماسک کے نمونے مختلف کمپنیوں سے رجوع ہوسکتے ہیں اور دلچسپی رکھنے والی کمپنی کی جانب سے ماسک تیار کرنے پر مارکٹ میں دستیاب ہوں گے ۔۔ ع