کورونا سے شفایاب 47فیصد افراد کا تین ریاستوں سے تعلق

   

نئی دہلی : مہاراشٹرا، ٹاملناڈواور آندھرا پردیش میں کورونا انفیکشن سے بالترتیب 381843، 256313اور 161425مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ان تینوں ریاستوں میں صحت یاب افراد کی جملہ تعداد 799581ہوگئی ، جو ملک بھر میں شفایاب مریضوں کا 47.15 فیصد ہے مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ ایک روز میں 66,999 انفیکشن کی ریکارڈ تعداد کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی گنتی 23,96,638 ہوگئی ہے۔