کورونا سے صحت یاب مریض کی کیرہاسپٹل میں کامیاب بائی پاس سرجری

   

حیدرآباد :۔ ڈاکٹر پراٹیک بھات نگر ، ڈائرکٹر کارڈئیک سرجری و چیف کارڈئیک سرجن نے کیر ہاسپٹل ، بنجارہ ہلز ، حیدرآباد میں ہندوستان کی سب سے پہلی پوسٹ کووڈ 19 کو رونری پائی پاس سرجری کامیابی سے انجام دی ۔ مریض جو 16 جولائی کو صحت یاب ہوئے ۔ ٹریپل بائی پاس سرجری سے گزرے ، یہ سرجری ڈاکٹر بھات نگر اور ان کی ڈاکٹرس کی ٹیم نے انجام دی ۔ ہندوستان میں تاحال اس قسم کی یہ پہلی سرجری ہے جہاں کورونا پازیٹیو مریض کا کوئی اندازہ نہ ہوا ، انہوں نے انفیکشن سے صحت یابی پائی اور نیگیٹیو ثابت ہوئے اور پھر ان کی کامیاب بائی پاس سرجری کی گئی اور دواخانہ سے ڈسچارج کیا گیا ۔ 63 سالہ عمر کے مریض جناب افسر خاں ، ساکن کاروان کو کورونری آرٹری کا مرض لاحق تھا ، سینے میں درد تقریباً ایک برس سے تھا ۔ نومبر 2019 میں ان کی سی ٹی کورونری انجیو گرافی کی گئی تھی تب تمام تین کورونری آرٹریز بند ہوگئی تھیں ۔ وہ طبی نگہداشت میں تھے کہ بد قسمتی سے کورونا مثبت ہوگئے اور اپریل کے اوائل میں گاندھی ہاسپٹل میں شریک ہوگئے ۔ 22 دن شریک رہنے کے بعد کامیاب علاج سے منفی ہوئے اور پھر گاندھی ہاسپٹل سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے قلب کی علامات میں اضافہ ہوا اور وہ کیر ہاسپٹل رجوع ہوئے اور تاحال صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہوگئے ۔۔