کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

   

نئی دہلی : ملک بھر میں راحت کی بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 108 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ 44149802 ہوگئی ہے ۔ صحت یابی کی شرح 98.80 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.36 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کم ہو کر 1896 رہ گئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا سے ایک مریض کی موت ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 530739 ہو گئی ہے اورشرح اموات 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سات ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور باقی ریاستوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔