برسلز: یورپی یونین نے عالمی وبا کووڈ۔19 سے معاشی طور سے متاثر ممالک کی امداد کرنے کیلئے 118ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے معاشی اثرات کو کم کرنے اور لوگوں کی نوکریوں کو بچانے کیلئے یورپی یونین کی جانب سے یورپی کمیشن نے اراکین ممالک کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔ یورپی یونین نے اپنے اراکین ممالک کے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کورونا کی وجہ سے معاشی طور سے بری طرح متاثر ممالک کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے تحت کئی ممالک کو قرض دیا جائے گا۔ یورپی کمیشن کے صدر ارسلا ونوڈیر لین نے یہ اطلاع دی۔یورپی یونین نے معاشی طور سے متاثر ممالک کی امداد کیلئے 118 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔یورپی یونین نے منگل کو کہاہیکہ 11.8 ارب ڈالر جاری کئے گئے ہیں جس کی ادائیگی 2030 تک کی جاسکتی ہے جبکہ 8ارب ڈالر کی ادائیگی 2040 تک کی جاسکتی ہے ۔مالی امداد حاصل کرنے کیلئے اب تک یورپی یونین کے 17ممالک درخواست دے چکے ہیں۔
