حیدرآباد:تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی حالت مستحکم ہے جو گذشتہ روز کورونا سے متاثر ہوئے تھے ۔وزیراعلی اپنے فارم ہوز میں الگ تھلگ ہوگئے ہیں جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔چندرشیکھرراو کے شخصی معالج ڈاکٹرایم وی راواورڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور درکار علاج کی سہولت ان کو فراہم کی جارہی ہے ۔اسی دوران وزیراعلی کی صحت یابی کے لئے ریاست بھر میں حکمران جماعت ٹی آرایس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے پوجا کی جارہی ہے ۔ کئی منادر میں ان کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی پوجا کی گئی۔