کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ

   

یلاریڈی میں طبی عہدیداروں کی ہدایت،مواضعات میں ٹیکہ اندازی جاری
یلاریڈی۔ ڈیویژن کے تمام علاقوں میں بڑھتی کورونا کی دوسری لہر سے عوام کو غیر معمولی چوکسی اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے طبی عہدیدار غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ دوسری طرف ہیلت عملہ مواضعات کو پہنچ کر ویکسین بھی لگارہا ہے۔ منڈل کے سومیر گڑھ تانڈہ میں 73 کو ویکسین دیا گیا جہاں دو افراد کورونا سے مثبت پائے گئے۔ منڈل گندھاری کے مختلف علاقوں میں ویکسین کا کام جاری ہے۔ سومارم تانڈا میں 132 افراد کو ٹیکہ اندازی کی گئی۔ پیرمل تانڈا میں 52 افراد کو ویکسین دیا گیا۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ پی ایچ سی پر 62 افراد کا معائنہ کرنے پر 15 افراد متاثر پائے گئے۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم پی ڈی او رگھو نے ٹیکہ اندازی سنٹروں کا معائنہ کرتے ہوئے45 سال سے زائد عمر والوں کو ٹیکہ دینے کا مشورہ دیا۔ منڈل پی ایچ سی کے ساتھ جیتی جانکم پلی سنٹر پر 189 افراد کو ٹیکہ دیا گیا۔ منڈل لنگم پیٹ میں بڑھتی کورونا کی دوسری لہر سے عوام کو چوکسی و محفوظ رہنے کا ڈاکٹر محترمہ ثمینہ نے مشورہ دیا۔ پی ایچ سی میں 217 افراد کا کورونا معائنہ کرنے پر 28 افراد کی رپورٹ مثبت رہی اور145 افراد کو ویکسین دیا گیا۔ دوسری لہر کی تیز تر ہونے پر عوام کو خود کی حفاظت خود کرنی ہے۔ ماسک کے بغیر باہر نکلنا خطرہ سے خالی نہیں ہے لہذا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں لاپرواہی نہ کرنے کا طبی عہدیدار مواضعاتی عوام کو چوکس رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔