واشنگٹن : وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس وبا کے چین کے ووہان شہر میں تین محققین وبا سے ٹھیک پہلے نومبر2019 میں سنگین طور سے بیمار ہوگئے تھے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانا پڑا تھا۔اس رپورٹ میں موجودہ اور سابق عہدیداروں اور نامعلوم امریکی خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اخبار نے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف ویرولوجی کے ایک ذریعے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہمیں مختلف ذرائع سے جو اطلاعات مل رہی ہیں وہ بالکل درست تھیں۔ اس نے آپ کو یہ نہیں بتایا کہ وہ واقعتا بیمار کیوں پڑے۔ایک اور شخص نے بتایا کہ بیمار ہوئے تین محققین کی انٹلیجنس رپورٹس میں مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔ جنوری میں بین الاقوامی ماہرین نے ووہان کا سفر کیا، جہاں انہوں نے کووڈ۔19 کی ابتداء کے اشارے کے لئے ایک لیبارٹری، اسپتالوں اور بازاروں کی تفتیش کی تھی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین کے مشن نے پھر ایک رپورٹ تیار کی جس میں کہا گیا ہے کہ ووہان میں ایک لیبارٹری سے نئے کورونا وائرس کے خارج ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
