کورونا ماحول میں کرکٹ جاری !

   

پاکستان، حیدرآباد، چینائی کامیاب ۔ سری لنکا میں ٹسٹ شروع

حیدرآباد : ہندوستان میں حکمرانی تضادات کی بدترین مثال بن گئی ہے۔ کوروناوائرس کی مبینہ طور پر دوسری لہر نے ملک بھر کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے۔ کئی ریاستوں میں نائیٹ کرفیو یا پھر لاک ڈاؤن لاگو ہے۔ اس پس منظر میں کیا یہ حیرانی کی بات نہیں کہ آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 کی شو کرکٹ لیگ چمپئن شپ 9 اپریل سے مختلف شہروں میں جاری ہے۔ اسی طرح دیگر ممالک میں تو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جارہی ہے :
l پاکستان نے زمبابوے ٹور پر چہارشنبہ کو پہلے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں میزبانوں کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان 149/7 ۔ زمبابوے 138/7۔ میچ ایوارڈ : محمد رضوان۔
l چینائی میں آئی پی ایل کے تحت دن کے پہلے میچ میں پنجاب کنگس (120 آل آؤٹ) کو سن رائزرس حیدرآباد (121/1) نے 9 وکٹ سے شکست دی۔ (تفصیل اندرونی صفحہ پر)
l آئی پی ایل کے دیگر میچ منعقدہ ممبئی میںچینائی سوپرکنکس (220/3) نے کے کے آر (202آل آوٹ) کو 18 رنز سے ہرایا۔
l بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے آج کینڈی میں پہلے روز ٹاس جیت کر 302/2 اسکور کئے۔