کورونا :متاثرہ افراد 21لاکھ سے تجاوز ، تقریباً دیڑھ لاکھ ہلاک

,

   

بیجنگ ؍جنیوا ؍ نئی دہلی، 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جار ی کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2142179 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 144420 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 541424 افراد مکمل صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 13387 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں اور 437 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اب تک 1749 افراد صحت یا ب ہو چکے ہیں ۔سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔۔ یہاں پر اب تک 667801 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 32917 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 54703 افراد صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 22170 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 168941 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82367 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں۔